يمنی شيعوں كے قتل عام كے رد عمل میں ايران اور يمن كے سرمایہ كاری كے سمجھوتے ملتوی

IQNA

يمنی شيعوں كے قتل عام كے رد عمل میں ايران اور يمن كے سرمایہ كاری كے سمجھوتے ملتوی

سياسی گروپ:پارليمنٹ كے اراكين ۱۷ نومبر كے اپنے اجلاس میں يمنی شيعوں كے قتل عام پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے ايران اور يمن كے مابين سرمایہ كاری كے سمجھوتوں كو تين مہينوں كے لیے ملتوی كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق پارليمنٹ كے اراكين نے ان منصوبوں كو ملتوی كرنے كے حق میں ۱۵۳ ووٹ ديئے اور ۵ ووٹ مخالفت میں تھے۔
پارليمنٹ كے ڈپٹی اسپيكر محمد رضا باہنر نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ايرانی پارليمنٹ كے اراكين يمن كے حالیہ موقف پر بہت زيادہ حساسيت پائی جاتی ہے لہذا بعض اراكين كےان منصوبوں كو فی الحال ملتوی كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
اس مسئلے كی تجويز دينے والے پارليمنٹ كی خارجہ سياست اور قومی امن و امان كميشن كے ترجمان كاظم جلدی نے يمن میں مختلف قوموں كے لوگوں كے قتل عام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ علاقے كی بعض طاقتیں اور وہابی اس مسئلے كو اٹھا رہی ہیں۔
جس كے نتيجے میں يمنی شيعوں كا قتل عام ہو رہا ہے۔
494779