امام موسی صدر كے افكار كا جائزہ

IQNA

امام موسی صدر كے افكار كا جائزہ

سياسی وسماجی گروپ: پيرس میں منعقد ہونے والے ايك سيمينار میں امام موسی صدر كے افكار كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق پيرس میں ۱۴ نومبر كو منعقد ہونے والے بين الاقوامی سيمينار میں لبنان، ايران اور يورپ كے مختلف مقررين نے امام موسی صدر كی شخصيت اور ان كے زندہ و جاويد اقدامات اور عميق افكار پر تقريریں كی ہیں۔
اس سيمينار میں اسكريپٹورا فاؤنڈيشن كے سربراہ اور فيلسوف "پروفيسر كليرچی، اسلام اور عيسائيت كے دوستی گروپ كے بانی پادری "ميشل لولن" پيرس كی عظيم مسجد میں غزالی انسٹیٹيوٹ كے انچارج "جليل صديقی" تہران میں امام موسی صدر انسٹیٹيوٹ كے انچارج "مہدی فيروذان" اور امام موسی صدر كی ہمشيرہ "رباب صدر" نے تقرير كی ہے۔
495216