"حج، امت واحدہ كی تجلی" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

"حج، امت واحدہ كی تجلی" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

سماجی گروپ: مكہ مكرمہ میں قائد انقلاب اسلامی كے امور حج كے دفتر میں ۱۹ نومبر كو "حج، امت واحدہ كی تجلی" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مكہ مكرمہ میں نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور ايرانی حاجيوں كے سرپرست آيت اللہ ری شہری اور ۱۵۰۰ سےزائد ايرانی اہل سنت حاجيوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں اہل سنت كی بعض ثقافتی شخصيات اور علماء اور ايران كی حج و زيارت آرگنائزيشن كے سربراہ مصطفی خاكسار قہرودی نے تقارير كی ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی كے امور حج كے دفتر كے اہل سنت كے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمين عطاران نے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے اس سيمينار كا مقصد اسلامی ايران كے معاشرے میں اہل سنت كے مقام كوبيان كرنا ہے اور ايرانی زائرين كے حج كے پروگراموں كو باشكوہ منانے كے لیے اسلامی جمہوریہ ايران كی كوششوں اور سرگرميوں كے بارے میں رپورٹ پيش كرنا ہے۔
عطاران نے مزيد كہا كہ حج ايك ايسا واجب فريضہ ہے كہ جس كے بارے میں اسلامی فرقوں كے درميان بہت كم فرق پايا جاتا ہے۔ حج امت اسلامی كی ايك بہترين تجلی گاہ ہے اور معصوم كے فرمان كے مطابق حج واحد عبادت ہے جو معاشرے كی عبادت شمار ہوتا ہے لہذا امت اسلامی كے اتحاد و وحدت كے ذريعے انجام ديا جانا چاہیے۔
495582