اٹلی میں قرآنی آثٓار كی نمائش كے انعقاد كے منصوبے كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

اٹلی میں قرآنی آثٓار كی نمائش كے انعقاد كے منصوبے كا جائزہ ليا گيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: اٹلی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے مصر كی اكیڈمی كے انچارج اور ثقافتی ڈائريكٹر سے ملاقات كے دوران عنقريب رم شہر میں قرآنی آثار كی نمائش لگانے كے بارے میں گفتگو كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' كی رپورٹ كے مطابق اٹلی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "عليرضا اسماعيلی" نے ۱۹ نومبر كو مصر كی اكیڈمی كے انچارج اور ثقافتی امور كے ڈائريكٹر "اشرف ردا" سے ملاقات كے دوران مصر اور ايران دونوں ممالك كی سابقہ تاريخ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے تجويز دی ہے كہ ايران اور مصر كے مسلمان ماہرين آرٹ كی شركت سے مشتركہ پروگراموں منجملہ قرآنی فن پاروں كی نمائش كے انعقاد كا پروگرام بنايا جائے۔
اشرف ردا نے بھی اس ملاقات كے دوران قرآنی علوم كے بارے میں اسلامی ممالك كی مشتركہ سرگرميوں كو انجام دينے كے لیے اپنے شوق كا اظہار كيا ہے۔
495964