صلح كے قيام كا صہيونی دعوی محض جھوٹ ہے

IQNA

صلح كے قيام كا صہيونی دعوی محض جھوٹ ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے جبل عامل كی علماء انجمن كے سربراہ شيخ نابلسی نے اپنی گفتگو كے دوران فلسطين میں صہيونی حكومت كے مسلسل ناجائز قبضے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے علاقے میں صلح كو قائم كرنے كے لیے اسرائيل دعوے كو محض جھوٹ قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق جبل عامل كی علماء انجمن كے سربراہ نے ۲۰ نومبر كو نماز جمعہ كے اپنے خطبوں میں كہا ہے كہ صہيونی حكومت صلح، مسلمانوں اور عربوں كی دشمن ہے اور مسلمانوں كے خلاف دشمنی اور نسل پرستی كے كئی شواہد موجود ہیں۔
شيخ عفيف نابلسی نے مزيد كہا ہے كہ صہيونی حكومت كے حالیہ اقدامات اس بات كا غماز ہیں كہ امن كے بارے میں اس حكومت كے دعوے محض جھوٹ پر مبنی ہیں اور فقط سادہ لوح انسان ہی ان دعووں كو قبول كر سكتےہیں۔
انہوںنے كہا كہ ہم صہيونی حكومت كے مفہوم كو قبول نہیں كرتے كيونكہ حقيقی امن اس وقت قائم ہو گا جب اس حكومت كا خاتمہ ہو گا اور یہ ہدف فقط ان غاصبوں كے مقابلے میں استقامت اور پائيداری كے ذريعے ہی ممكن ہے۔
496387