بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی نے خراسان صوبوں كے ۲۳ ہزار شہيد كانفرنس كی انفارميشن دفتر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حوزہ اور يونيورسٹی كے استاد حجۃ الاسلام والمسلمين "حسينی قزوينی" نے رضاكار محققين، اساتذہ اور مولفين كے سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام كےدشمنوں نے سعودی عرب میں وہابيت كو احياء كيا تاكہ اسرائيل كی طرح وہ اپنا ٹھكانہ بنا سكیں۔
انہوں نے قائد انقلاب اسلامی كے اس كلام كہ اسلام كو نقصان پہنچانے میں وہابيت كے كردار كو آشكار طور پر بيان كریں" كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مختلف زبانوں بالخصوص فارسی زبان كے ۵۴ سٹيلائٹ چينلز وہابيوں كے پاس ہیں جو دن رات اسلام كے خلاف سرگرمياں انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت وہابيت كی ترويج كا ثقافتی مقابلہ كرنے كا واحد ادارہ رضا كار فورس (بسيج) ہے حسينی قزوينی نے كہا كہ رضاكاروں كو چاہیے كہ وہ اس بارے میں سوچ بچار كرنے كے بعد كوئی لائحہ عمل بنائیں۔
497126