اسرائيل سے سازش ايك سراب ہے

IQNA

اسرائيل سے سازش ايك سراب ہے

سياسی گروپ: حزب اللہ لبنان كے ايك اہم ركن نے كہا ہے كہ اسرائيل سے سازش ايك سراب ہے اور جنہوں نے ۱۸ سال مذاكرات انجام ديئے وہ آخركار ديكھ لیں گے وہ كامياب نہیں ہوں گے۔ وہ ايك ايسی حكومت كو تشكيل دينا چاہتے ہیں جن كی سرحدیں نا معلوم ہیں اور اس كی قيادت بھی مشخص نہیں ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مكہ مكرمہ میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان كے اہم ركن حاج حسن عزالدين نے "انتظار منجی بشريت كے سائے میں قدس" نامی سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلحہ سے ليس صہيونی حكومت كی فوج كے مقابلے میں حزب اللہ كی استقامت نے لبنان میں عزت، كرامت، شرافت اور تحول كو ايجاد كيا ہے اور ثابت كر ديا ہے كہ صہيونی فوج اندر سے كھوكھلی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ استقامت كا راستہ حقيقی راستہ ہے اور ہم اس كے ذريعے اپنے پامال ہونے والے حقوق كو حاصل كر سكتے ہیں اور اپنی سرزمين كو آزاد كروا سكتے ہیں۔
انہوں نے مقبوضہ فلسطين میں صہيونيوں كے مظالم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ايك راہ حل جنگ ہے كہ جس كی بنا پر ہم مقبوضہ فلسطين كی ايك بالشت زمين كو آزاد كروالیں گے۔
انہوں نے اسرائيل سے سازش كو ايك سراب قرار ديتے ہوئے كہا كہ جن لوگوں نے ۱۸ سال سے مذاكرات انجام ديئے ہیں وہ ديكھ لیں كہ كامياب نہیں ہوں گے۔
497263