حج كی عظيم كانفرنس كے بارے میں قائدانقلاب اسلامی كے افكار كی تبيين كے لیے خصوصی گول ميزكانفرنس كا انعقاد

IQNA

حج كی عظيم كانفرنس كے بارے میں قائدانقلاب اسلامی كے افكار كی تبيين كے لیے خصوصی گول ميزكانفرنس كا انعقاد

سياسی گروپ: مكہ مكرمہ میں قائد انقلاب اسلامی كے امور حج كے دفتر میں حج كی عظيم كانفرنس كے بارے میں قائد انقلاب اسلامی كے افكار كی تبيين كے لیے ايك خصوصی گول ميزكانفرنس منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۲۱ نومبر كو قائد انقلاب اسلامی كے امور حج كے دفتر میں منعقد ہونے والی اس كانفرنس میں مالی كے وكيل اور پارليمنٹ كے ركن ڈاكٹر جياپاتہ، برونائی كے دو محققين، پاكستان كے حوزہ اور يونيورسٹی كے اساتذہ كے اعلی ركنی وفد، ہندوستان كے اسلامی ماہرين كے وفد، جرمنی سے يونيورسٹی كے پروفيسر ڈاكٹر مجاہدی اور تھائی لينڈ كی الہدی مسجد كے امام جماعت شيخ غلام علی نے شركت كرتے ہوئے حج كے بارے میں قائد انقلاب اسلامی كے افكار كے بارے میں اپنے اپنے نظريات بيان كیے ہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اسلامی امور حج كے بين الاقوامی مشير فلاح زادہ كی شركت اور امور حج كے دفتر كی علمی انجمن كے ركن حجۃ الاسلام والمسلمين مينائی كی سرپرستی میں انگريزی اور عربی زبان میں منعقد ہونے والی گول ميز كانفرنس میں حضرت آيت اللہ خامنہ ای كے افكار میں حج ابراہيمی كے مفاہيم كے بارے میں بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
رپورٹ كے مطابق اس نشست كی ابتداء میں ايك غير ملكی وفد نے حج كے بارے میں امام خمينی (رح) اور حضرت آيت اللہ خامنہ ای كے افكار كی وضاھت كرتے ہوئے كہا كہ حج كے بارے میں امام خمينی(رح) كا نقطہ نظر یہ تھا كہ مسلمان اس حج كی عظيم كانفرنس میں جمع ہو كر عالم اسلام كی مشكلات سے آگاہی حاصل كریں اور ان مشكلات كے لیے كوئی راہ حل تلاش كریں اور اس تفكر كو عملی جامہ پہنانے كے لیے ہم ايران سے اميد كرتے ہیں كہ وہ مسلمانوں كے درميان اس تفرقہ كا علاج كرے۔
اس كےعلاوہ اس نشست میں اسلام ناب محمدی اور طالبانی اسلام كے بارے میں بھی وضاحت پيش كرتے ہوئے كہا گيا كہ افغانستان پاكستان كے مختلف علاقوں میں طالبان نے اپنا اسلام پيش كيا ہے جو شدت پسندی اور دہشتگردی كا اسلام ہے اور یہ اسلام، اسلام ناب محمدی سے كوسوں دور ہے۔
اس گول ميز كانفرنس میں شريك پاكستانی وفد نے بھی روز قدس كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كے لیے حج ايك بہترين موقع ہے كہ وہ عالم اسلام منجملہ قدس كے مسئلہ كے بارے میں بحث كریں جب امام خمينی نے فرمايا تھا كہ مسلمان قدس كے دن مظاہرے كریں تو پوری دنيا كے لاكھوں مسلمانوں نے مختلف ممالك میں مظاہرے كیے۔
اس گول ميزكانفرنس میں حاضرين نے مندرجہ ذيل نكات پر خصوصی توجہ دی ہے۔
مكہ اور مدينہ اور ايام حج میں تمام مسلمانوں كو مشركين سےاپنی نفرت كا اظہار كرنا چاہیے۔
تمام مسلمانوں كو مشركين كے لیے ايك پيغام دينا چاہیے اور وہ پيغام ان سے نفرت كا علان ہے۔
حضرت امام خمينی(رح) اور قائد انقلاب اسلامی كا پيغام وہی برائت از مشركين كا پيغام ہے جس كا خداوند متعال نے قرآن كريم میں اپنے پيغمبر اور مسلمانوں كو انجام دينے كا حكم ديا ہے۔
ايام حج میں مسلمانوں كے اتحاد اور حضرت مہدی(عج) كے ظہور كے لیے دعا كرنا حج میں برائت از مشركين كی بركات میں سے ہے۔
اسلام ناب محمدی كے حقيقی چہرے اور طالبانی اسلام كی ترويج كا تعارف كروانا چاہیے۔
497240