تہران كے طلباء كا سعودی اور يمنی سفارتخانوں كے سامنے اجتماع

IQNA

تہران كے طلباء كا سعودی اور يمنی سفارتخانوں كے سامنے اجتماع

سياسی گروپ: تہران كی يونيورسٹيوں كے طلباء ۲۴ نومبر بروز منگل كو يمنی شيعوں كے قتل عام پر اعتراض كرتے ہوئے سعودی اور يمنی سفارتخانوں كے سامنے اجتماع كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تہران كے رضاكار طلباء كے موقف كی وضاحتی كونسل كے سيكرٹری احسان ياوری نے اس خرب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ تہران كی يونيورسٹيوں كے اسٹوڈنٹس ۲۴ نومبر كو يمنی شيعوں كے قتل عام میں سعودی اور يمنی حكومتوں كے مظالم اور وہابيوں كے كردار كے رد عمل میں اجتماع منعقد كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ طلباء كا یہ اجتماع ۲ بجے يمن كے سفارتخانے اور ۴ بجے سعودی سفارتخانے كے سامنے منعقد ہو رہا ہے۔
497965