بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مصطفوی نے اپنی اس ملاقات كے دوران اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی سرگرميوں كی وضاحت كرتےہوئے كہا كہ یہ آرگنائزيشن ملك سے باہر تمام ثقافتی سرگرميوں كو انجام دے رہی ہے ار اس كی اعلی كونسل كے اراكين، ثقافتی اداروں كے نمائندے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن میں بين الاقوامی آرگنائزيشنز كے میڈيا، سايبر سپس، آرٹ، ثقافتی، تعليمی اور تحقيقی سرگرميوں كے لیے پروگرامنگ كی جاتی ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ مصطفوی نے لبنان كی حكومتی يونيورسٹی میں ايران كے ثقافتی ہفتہ، علمی نشست، ہينڈی كرافٹس، پينٹنگ، تصوير، خطاطی اور معماری آرٹ كے پروگرام منعقد كرنے كے لیے اپنی آمادگی كا اظہار كيا ہے۔
لبنانی حكومتی يونيورسٹی كے سربراہ زہيرشكر نے اپنی گفتگو كے دوران ايران كو تہذيب وتمدن كا گہوارہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد لبنان كے دفاع میں ايران كے موقف كی وجہ سے حزب اللہ كاميابی سے ہمكنار ہوئی ہے۔
انہوں نے مختلف مذاہب كے درميان تعلقات كوقائم كرنے میں اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے كردار كو سراہا ہے۔
497807