زمبابوے میں پہلی مرتبہ نماز عيد قربان ادا كی جائے گی

IQNA

زمبابوے میں پہلی مرتبہ نماز عيد قربان ادا كی جائے گی

سياسی وسماجی گروپ: زمبابوے كے دارالحكومت حرارہ كے ايرانی كلچرل سنٹر میں ۲۸ نومبر كو ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر كی امامت میں پہلی مرتبہ نماز عيد قربان ادا كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "اسدی موحد" نماز عيد قربان كے پہلے خطبے میں قرآن اور اہل بيت(ع) كی نگاہ میں حج كی اہميت اور حج كے حقيقی فلسفہ كے بارے میں گفتگو كریں گے۔
اسی طرح دوسرے خطبے میں وہ برائت از مشركين كے موضوع پر گفتگو كریں گے اور اس دوران برائت سے كيا مراد ہے؟
برائت كی حدود اور حج ابراہيمی كے بارے میں امام خمينی(رح) كے نظریے كو موضوع پر تقرير كریں گے۔
اس كے علاوہ ايرانی سفير "مؤمنی" اسلام میں عيد قربان كی اہميت كے موضوع پر تقرير كریں گے۔
498675