زمبابوے میں "غدير اور قرآن كريم" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں "غدير اور قرآن كريم" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

فكرونظر گروپ: زمبابوے میں دارالحكومت حرارہ میں موجود ايرانی سفارتخانے میں ۵ دسمبر كو عيد سعيد غدير خم كی مناسبت سے "غدير اور قرآن كريم" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں اور اس ملك میں مقيم ايرانيوں اور شيعوں كی شركت سے منعقد ہونے والے سيمينار میں تلاوت قرآن كريم اور ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "اسدی موحد" اسلامی معاشروں میں غدير كے احياء كی ضرورت كے بارے میں تقرير كریں گے۔
اسی طرح زمبابوے میں ايرانی سفير "مومنی" اس سيمينار میں عالم اسلام میں امامت، اہل بيت(ع) سے ايرانيوں كی محبت كی تاريخ اور اہل بيت(ع) كی ثقافت كی ترويج میں ان كے كردار كے موضوع پر تقرير كریں گے۔
498686