يورپ میں نماز عيد الاضحٰی انتہائی شان و شوكت سے ادا كی گئی

IQNA

يورپ میں نماز عيد الاضحٰی انتہائی شان و شوكت سے ادا كی گئی

ثقافتی وسماجی گروپ: آلبانیہ كے مسلمانوں نے ۲۷ نومبر كو اس ملك كے دارالحكومت تيرانا كے بہت بڑےميدان "ادھم بيگ" میں نماز عيد الاضحٰی ادا كی ہے جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شركت كی ہے اور حاضرين كے بقول اس سال اس نماز میں يورپ كے مسلمانوں كی بہت زيادہ تعداد نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ علاقہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق نماز عيد الاضحی كے اس پروگرام میں ملك كےكئی عہديداروں، دينی شخصيات اور اسلامی ممالك كے سفراء نے شركت كی ہے۔
موسم كے شديد سرد ہونے كے باوجود بھی لوگ نماز صبح پڑھنے كے بعد نماز عيد كے لیے وہاں پر بیٹھے ہوئے تھے اور اس كے علاوہ ديگر مسلمان بھی اس كے ساتھ ملحق ہو گئے اور نماز عيد پڑھنے كے بعد مديحہ سرائی اور مذہبی ترانے بھی پڑھے گئے۔
500993