روس میں "علم حقوق میں خلاقيت" كے موضوع پر علمی سيمينار كا انعقاد

IQNA

روس میں "علم حقوق میں خلاقيت" كے موضوع پر علمی سيمينار كا انعقاد

فكرونظر گروپ: روس كی عدالتی اكیڈمی میں ۲۶ نومبر سے "علم حقوق میں خلاقيت" كے موضوع پر تين روزہ سيمينار منعقد ہوا ہے جس میں حقوق كے ماہرين اور ديگر شخصيات نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روس كی عدالتی اكیڈمی كے سربراہ "والنٹن يرشف" اور اس اكیڈمی كے شعبہ بنيادی آئين مطالعات حقوق كے سربراہ پروفيسر "ايرنا كونيوخوا" كی شركت سے منعقد ہونے ہونے والے اس سيمينار میں ۱۰ مقالے پيش كیے گئے۔
روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر ابوذرابراہيمی تركمان نے اس سيمينار میں "قرآن اور مذہبی مساعت آميز زندگی" كے موضوع پر مقالہ پيش كيا جسے حاضرين نے بہت پسند كيا ہے۔ اس مقالے كے بعد حاضرين نے ايران میں بنيادی حقوق كے بارے میں سوالات پوچھے اور جناب ابراہيمی نے ان سوالات كے جواب ديئے۔
501183