افغانستان نےمراكش يونيورسٹی كے اسلامی علوم كے مضامين میں افغانی طلباء كے تعليم حاصل كرنے كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

افغانستان نےمراكش يونيورسٹی كے اسلامی علوم كے مضامين میں افغانی طلباء كے تعليم حاصل كرنے كا مطالبہ كيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: افغانستان كے وزير خارجہ نے كابل میں مراكش كے سفير سے ملاقات كے دوران اسلامی ممالك كے ساتھ تعلقات كو وسعت دينے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے مراكش سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ تھيالوجی، حقوق اور اسلامی علوم كے مضامين كی تعليم حاصل كرنے كے لیے افغانی طلباء كو اجازت دے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان نے خبررساں ايجنسی صدائے افغان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رنگين داد فرسپنتا نےكابل میں مراكش كے سفير محمد رضا آل فصيح سےملاقات كرتے ہوئے كہا ہے كہ افغانستان كی خارجہ پاليسی oic اور عالم اسلام كےديگر اداروں میں بھرپور شركت كرنا ہے جو افغانستان كے تمدن كی عكاسی كرتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مراكش سے اپنے ثقافتی اور سياسی روابط كو وسعت دينے كا مطالبہ كيا ہے اور حكومت مراكش سے كہا ہے كہ افغانی طلباء كو مراكش يونيورسٹی كے اسلامی علوم كے مضامين كی تعليم حاصل كرنے كے لیے سہولتیں فراہم كی جائیں۔
آل فصيح نےبھی اس ملاقات كے دوران حامد كرزی كے افغانستان كے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مباركباد پيش كی ہے۔
500818