بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی نے المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی شعبہ مشہد كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ المصطفی(ص) يونيورسٹی شعبہ مشہد كے مشير حجۃ الاسلام "حسن اخلاقی" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مركز كی انجمن علوم قرآن وحديث نے غير ايرانی طلباء كے علمی اور تحقيقی مقالوں كا تنقيدی جائزہ لينے كے لیے سلسلہ وار نشستوں كا اہتمام كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس پروگرام كا مقصد طلباء اور محققين كی تحقيقی سطح كوبلند كرنا ہے لہذا اسی سلسلے میں اس مركز كے خصوصی جريدے "سفير" میں ايك طالب علم كے مقالے كا تنقيدی جائزہ لينے كے لیے ايك نشست ركھی گئی ہے۔
501467