يمنی شيعوں كے قتل عام كے مقابلے میں اسلامی حكومتوں كی خاموشی خود اس مسئلہ سے زيادہ دردناك ہے

IQNA

يمنی شيعوں كے قتل عام كے مقابلے میں اسلامی حكومتوں كی خاموشی خود اس مسئلہ سے زيادہ دردناك ہے

سياسی گروپ: حداد عادل نے يمن میں شيعوں كے قتل عام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كے قتل عام پر ہر مسلمان كا دل تڑپتا ہے اور اس قتل عام كے مقابلے میں عالم اسلام كی بہت ساری حكومتوں اور عالمی برادری كی خاموشی اس قتل عام سے زيادہ دردناك ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی پارليمنٹ كے ثقافتی كميشن كے سربراہ غلام علی حداد عادل نے ۲۹ نومبر كو عيد سعيد قربان اور ہفتہ بسيج كی مباركباد پيش كرتے ہوئے ايران كے صدارتی انتخابات كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ ليتےہوئے كہا ہے كہ ايرانی عوام نے اس اليكشن میں بھرپور شركت كر كے ثابت كر ديا ہے كہ یہ اليكشن آزادانہ اور شفاف تھے اور لوگوں نے اپنی اس شركت سے اسلامی انقلاب ايران پر اپنے بھرپور اعتماد كا اظہار كيا ہے كيونكہ لوگ جانتے تھے كہ نظام اسلامی انقلاب ان كے ووٹوں میں خيانت نہیں كرے گا لہذا لوگوں نے بڑھ چڑھ كر ووٹ كاسٹ كیے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ قائد انقلاب اسلامی اس وقت شخصيات كو اتحاد و وحدت اور دوستی اور بھائی چارے كی دعوت دے رہے ہیں لہذا سب كو چاہیے كہ وہ اس دشمنی كی فضاء كو ختم كریں اور تہمتوں اور جھوٹی فضا سے نكل كر ايك سالم اور بھائے چارے كی فضا قائم كریں كيونكہ لوگوں كو مختلف مشكلات كا سامنا ہے لہذا ہم سب كو ان لوگوں كی مشكلات كی طرف توجہ دينی چاہیے۔
501509