بيروت میں "اسلامی بينك كاری كے سابقہ ماہرين" نامی تعليمی پروگرام كا انعقاد

IQNA

بيروت میں "اسلامی بينك كاری كے سابقہ ماہرين" نامی تعليمی پروگرام كا انعقاد

فكرونظر گروپ: عربی بينكوں كی يونين كی كوششوں سے لبنان كے دارالحكومت بيروت كے "بريسٹل" ہوٹل میں "اسلامی بينك كاری كے سابقہ ماہرين" نامی تعليمی پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق یہ ايك مہينے كا تعليمی پروگرام قطر كے بين الاقوامی اسلامی بينك كے ملازمين كے منعقد ہوا ہے جو ۲۶ نومبر كو اختتام پذير ہوا ہے۔
اس پروگرام كی اختتامی تقريب میں لبنان میں قطر كے سفير، لبنان كے بينك كے سربراہ كے مشير، قطر كے بين الاقوامی اسلامی بينك كے انتظامی امور كے سربراہ اور بينكوں كے كئی ديگر ملازمين نے شركت كی ہے۔
عربی بينكوں كی يونين كے سيكرٹری جنرل سے گفتگو كرتےہوئے كہا ہے كہ اس تعليمی پروگرام كے مختلف اہداف تھے اور يونين نے اپنے سابقہ تجربات كی بنا پر اس پروگرام كے منعقد كرنے كی ذمہ داری قبول كی تھی۔
501400