ہندوستانی شيعوں كے ٹی وی چينل كا افتتاح

IQNA

ہندوستانی شيعوں كے ٹی وی چينل كا افتتاح

فكرونظر گروپ: ہندوستان كے شہر لكھنو میں عيد سعيد غدير خم كی مناسبت سے ہندوستانی شيعوں كے حضرت امام زمانہ(عج) كے نام سے (HIZT.V) نامی ٹی وی چينل كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ٹی وی چينل "HIZT.V" كے سربراہ "محسن خان" نے ۲۶ نومبر كو توحيد المسلمين ٹرسٹ اور انڈين شيعوں كی ذاتی حالات كی اسمبلی كے سربراہ "سيد كلب صادق" عليگڑھ اسلامی يونيورسٹی كے شعبہ شناخت شيعہ كے سربراہ حجۃ الاسلام سيد علی محمد نقوی اور ہندوستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "كريم نجفی" سے ملاقات كرتے ہوئے كہا ہے كہ انڈين شيعوں كا "HIZT.V" نامی ٹی وی چينل عيد سعيد غدير خم كی مناسبت سے لكھنو شہر میں افتتاح ہو رہا ہے اور یہ چينل محرم الحرام میں اپنی نشريات كا آغاز كر دے گا۔ سيد كلب صادق نے اس ملاقات میں كہا ہے كہ "محسن خان" كی رہنمائی میں یہ ٹی وی چينل اسلامی اور اہل بيت(ع) كے معارف كی ترويج میں بہت اہم كردار ادا كرے گا۔
نجفی نے بھی اس ملاقات میں اس چينل كی قيادت سے بھرپور تعاون كرنے كی يقين دہانی كرائی ہے۔
501208