لبنان میں امن كے قيام كے لیے مذہبی اختلافات كو ختم كرنے كی ضرورت ہے

IQNA

لبنان میں امن كے قيام كے لیے مذہبی اختلافات كو ختم كرنے كی ضرورت ہے

سياسی وسماجی گروپ: طرابلس كے مفتی نے اپنی ايك گفتگو میں لبنانی شہريوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ملك كی مختلف ميدانوں میں ترقی اور امن وامان كے لیے اپنے مذہبی اور جماعتی اختلافات كو ختم كر دیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق طرابلس شہر كی جامع مسجد "المنصوری" میں عيد الاضحٰی كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے مالك شعار نے لبنان كے امن وامان كے لیے مذہبی اور جماعتی اختلافات كو ختم كرنے اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
شعار نے عيد الاضحٰی كی مناسبت سے تمام مسلمانوں كو مباركباد پيش كرتے ہوئے كہا كہ ہمارے ملك میں كسی مسئلہ میں كوئی اختلاف نہیں پايا جاتا اور یہ موجود اختلاف ايك قدرتی مسئلہ ہے۔ انہوں نے آخر میں كہا كہ لبنان كے دانشوروں اور روشن فكر حضرات كو اپنے مذہبی اور جماعتی اختلافات كو ختم كرنا چاہیے كيونكہ ہم سب كا مقصد اور ہدف لبنان میں امن اور اس ملك كی ترقی ہے۔
501309