حجاج قدرت اسلام كو مسلمانوں كی وحدت كا نتيجہ قرار دیں

IQNA

حجاج قدرت اسلام كو مسلمانوں كی وحدت كا نتيجہ قرار دیں

سياسی گروپ: ايرانی پارليمنٹ كے عدالتی كميشن كے ركن نے كہا ہے كہ حاجيوں كو حبل اللہ سے تمسك كرنا چاہیے تاكہ اس كےذريعے وہ اپنی قدرت و طاقت كی حفاظت كر سكیں اور اس مطلب پر توجہ ركھنی چاہیے كہ اسلام كی قدرت مسلمانوں كے اتحاد ووحدت میں پوشيدہ ہے نہ اختلاف میں۔
ايرانی پارليمنٹ میں عدالتی كميشن كے ركن اور ارومیہ كے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمين سيد سلمان ذاكر نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كے دوران براۃ مشركين كو انسانوں كی فطری تقاضا قرار ديتے ہوئے كہا كہ بشر، پاك خلق ہوا ہے اور كسی برائی اور منكر كو قبول نہیں كرتا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس دور میں استعمار كا واضح نمونہ امريكہ اور اسرائيل ہیں كہ جنہوں نے اپنی بدمعاشی كے ذريعے لوگوں كو گمراہ كر ركھا ہے اور لوگوں نے اپنی دنيا اور آخرت كی سعادت كو بھولا ركھا ہے۔
ذاكر نے استعمار كی دوسری خصوصيت خيانت كو قرار ديتے ہوئے كہا كہ وہ كبھی بھی امين نہیں تھے اور نہ ہوں گے سماجی اور معاشی مسائل میں ان پر بھروسہ نہیں كيا جا سكتا كيونكہ امانت میں خيانت ان كی عادت بن چكی ہے اور قرآن كريم نے بھی اس مطلب كی طرف اشارہ كيا ہے۔
انہوں نے متكبرين كی تيسری صفت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ استعمار جھوٹا ہے اور انہوں نے اپنے كاموں كی اصل كو جھوٹ قرار ديا ہوا ہے اور ان كے گزشتہ كارنامے اس بات پر گواہ ہیں۔
498157