بعض جاھل، پٹھو اور مريض لوگ امت اسلامی كی وحدت كے خلاف سرگرم عمل ہیں: آيت اللہ ری شہری

IQNA

بعض جاھل، پٹھو اور مريض لوگ امت اسلامی كی وحدت كے خلاف سرگرم عمل ہیں: آيت اللہ ری شہری

سماجی گروپ: آيت اللہ ری شہری نے اہل سنت اور اہل تشيع میں بعض شدت پسند افراد كے مسلمانوں كی وحدت كے خلاف اقدامات پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوئے كہا ہے كہ دونوں فرقوں میں بعض جاھل، پٹھو اور مريض لوگ موجود ہیں جو امت اسلامی كی وحدت كے خلاف كوششیں كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مكہ مكرمہ میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ايرانی حجاج كے سرپرست اور نمائندہ ولی فقیہ نے ۳۰ نومبر كو مكہ مكرمہ میں قائد انقلاب اسلامی كے امور حج كے دفتر میں اس مطلب كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس قسم كے دشمن كے چيلوں اور پٹھووں كو بے نقاب كرنا چاہیے اور اس اہم كام كی ذمہ داری تمام مذاہب كے ذمہ دار افراد كے كندھوں پر ہے، علماء اور دانشوروں كو لوگوں كو آگاہ كرنا چاہیے۔
انہوں نے مسلمانوں كے اتحاد و وحدت میں قرآن كريم كے كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ وحدت كے حصول اور منافق شيطان كو شكست فاش دينے كا عملی راستہ قرآن وسنت كے مشتركہ نكات پر عمل كرنا ہے۔
آيت اللہ ری شہری نے وحدت كے بارے میں قائد انقلاب اسلامی كے نقطہ نظر كو تمام اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے لیے ايك بہترين راستہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ قائد انقلاب اسلامی كا ايك اہم فرمان وحدت ہے اور ہر وہ مسلمان جو دشمنوں كے مقابلے میں قرآن كريم، كعبہ اور اسلام كی حفاظت كرنے كے سلسلے میں ذمہ داری كا احساس ركھتا ہے وہ اپنے ايمان اور ارادہ پر بھروسہ كرتے ہوئے اقدام كرے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كرنے كی وجہ سے فقط كوئی خاص حكومت يا مذہب كو نقصان نہیں پہنچتا ہے بلكہ اسلام اور قرآن كريم كے لیے نقصان دہ ہے اور اس موضوع سے آگاہ كرنےكی ذمہ داری علماء اور دانشوروں پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ايران كی اہل سنت پربعض عنايات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ايران كے اہل سنت بھی قائد انقلاب اسلامی كی عنايات اور ديگر عہديداروں كے الطاف سے آگاہ ہیں۔
موسوی اسحاق نے بھی كہا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے ہماہنگ اہل سنت كے علماء كے لوگوں سے بہت اچھے اور بہترين تعلقات ہیں اور اسلامی جمہوریہ ايران كے اہل سنت كو اہل تشيع كے ساتھ كوئی مشكل نہیں ہے۔
502140