بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ وليد المعلم نے ۳۰ نومبر كو ملت فلسطين كے حقوق كی حامی كمیٹی كے نام ايك خط ارسال كر كے ملت فلسطين كے حق میں صہيونی حكومت كے مسلسل مظالم منجملہ اس حكومت كی جانب سے مقدس مقامات كی بے حرمتی اور فلسطينی شہريوں كی گرفتاری اور ان كے گھروں كے انہدام كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كی ہے۔
انہوں نے آخر میں صہيونی حكومت كی جانب سے بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی اور قدس شريف اور مسجد الاقصی پر اسرائيل كے مسلسل مظالم كے مقابلے میں عالمی برادری كی خاموشی پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔
502935