وہابيت، اسلام كا مقابلہ كرنے كے لیے مغرب كا آلہ كار ہے

IQNA

وہابيت، اسلام كا مقابلہ كرنے كے لیے مغرب كا آلہ كار ہے

فكرونظر گروپ: وہابيت كی حمايت كر كے بعض عربی ممالك اسلام كا مقابلہ كرنے كا آلہ كار بنے ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حوزہ اور يونيورسٹی كے استاد حجۃ الاسلام والمسلمين سيد علی رضا سبزواری نے يكم دسمبر كو انحرافی فرقوں كا تنقيدی جائزہ لينے كے حوالے سے منعقدہ پہلے اسلامی كورس میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ عقائد كو صحيح بيان كرنے اور مسئلہ توحيد كے بارے میں وہابيوں كے شبہات كی اہميت كے پيش نظر معاشرے كو وہابيت كے خطرے سے آگاہ كرنا چاہیے۔
سبزواری نےاستعمار كو وہابيت كا حقيقی حامی قرار ديتے ہوئے كہا كہ اگرچہ بعض عربی ممالك اسلامی ممالك كے عنوان سے اسلام كے خلاف استعماری حركت كے ظہور كا وسيلہ ہیں ليكن وہابی انہیں عربی ممالك كی پشت پناہی كے ذريعے شيعوں كے خلاف سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عالمی استكبار كو مختلف ممالك پر قبضہ كرنے كے لیے فوجی نقل وحركت كی ضرورت نہیں ہے بلكہ وہ ديگر ممالك میں ثقافتی يلغار كے ذريعے قبضہ كر ليتا ہے۔
502908