ہيومن رائٹس كے عالمی اداروں كو يمنی مسلمانوں كی مدد كرنی چاہیے

IQNA

ہيومن رائٹس كے عالمی اداروں كو يمنی مسلمانوں كی مدد كرنی چاہیے

اعزازی نامہ نگار/ محمد ابراہيم فلاحی: خراسان كے حوزہ علمیہ كے مركز مينجمنٹ كے سياسی دفتر نے اپنے ايك بيانیے میں يمن كے ناگوار واقعات كی مذمت كرتءے ہوئے ہيومن رائٹس كے عالمی اداروں اور OIC سے مطالبہ كيا ہے كہ يمن كے مسلمانوں كی خون ريزی كو روكنے كے لیے فوری طور پر اقدامات كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے خراسان كے حوزہ علمیہ كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ عيد سعيد قربان اور اعمال حج كے اختتام پر مسلمان خوشياں منا رہے ہين جبكہ يمن كے مظلوم اور بے يارومددگار مسلمان سعودی ہوئی جہازوں كی وحشيانہ بمباری سے شہيد ہوئے ہیں۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ سعودی ظالم فوجيوں نے يمن كے مختلف علاقوں میں اپنے زمينی اور فضائی حملوں كا سلسلہ جاری ركھا ہوا ہے جس كی وجہ سے بے گناہ شيعوں كے گھر ويران ہو گئے ہیں۔ لہذا دنيا كے تمام ہيومن رائٹس اداروں اور OIC كے ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ وہ ان مظالم كو فوری طور پر بند كروائیں اور آنكھیں بند كر كے ان مظالم كے تماشائی نہ بنیں۔
503290