اسلامی جمہوریہ ايران نے وحدت اسلامی كے فروغ كے لیے قابل تحسين اقدامات كیے ہیں۔ تاجيكستانی دانشور

IQNA

اسلامی جمہوریہ ايران نے وحدت اسلامی كے فروغ كے لیے قابل تحسين اقدامات كیے ہیں۔ تاجيكستانی دانشور

اعزازی نامہ نگار/فخرالدين يوسف پور: اسلامی جمہوریہ ايران نے وحدت اسلامی كو فروغ كے لیے بہت اہم اور بہترين اقدامات كیے ہیں لہذا ان اقدامات كی قدردانی كرنی چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے قم میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے شارٹ كورس میں شريك تاجيكستانی گروپ كے انچارج "يكاشہ كبيراف" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ دن انسان كے پاس اللہ كی امانت ہے اور ہمیں اتحاد و وحدت كی حفاظت اور ترويج كے ذريعے اس امانت كی حفاظت كرنی چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايك اسلامی ملك ہونے كے عنوان سے دوسرے ممالك كی نسبت ايران پر بہت اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ علماء كی ايك اہم ذمہ داری مسلمانوں كے درميان دوستی اور بھائی چارے كی فضا قائم كرنا ہے لہذا اپنی ذمہ داريوں كو انجام ديتے ہوئے مسلمانوں كو ايك دوسرے كے قريب كرنا چاہیے۔
دينی علوم كے اس محقق نے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران نے وحدت كے فروغ كے لیے بہت زيادہ كوششیں انجام دی ہیں اور ان كوششوں كی قدردانی ہونی چاہیے۔
503229