سوئٹزرلينڈ كا یہ اقدام اسلامی ممالك میں موجود كليساوں كے لیے خطرناك ہے

IQNA

سوئٹزرلينڈ كا یہ اقدام اسلامی ممالك میں موجود كليساوں كے لیے خطرناك ہے

سياسی وسماجی گروپ: انجمن علمائے بيروت نے اعتقادات كی آزادی كی ہميشہ كے دعويدار سوئٹزرلينڈ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے ميناروں كی تعمير پر پابندی پر مبنی اس ملك كے نسل پرستی كے اقدام پر شديد نكتہ چينی كی ہے اور اسے اسلامی ممالك میں موجود كليساوں كے لیے خطرناك قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق انجمن علمائے بيروت نے سوئٹزرلينڈ كے اس اقدام پر تعجب كا اظہار كيا ہے كہ جو ہميشہ اديان كی آزادی كا نعرہ لگاتا رہا ہے۔
علمائے بيروت نے ميناروں كی تعمير پر پابندی پر مبنی سوئٹزرلينڈ كے فيصلے پر شديد تنقيد كرتے ہوئے اس اقدام كے عناصر كو اپنے فيصلے میں نظرثانی كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔ علمائے بيروت نے آخر میں اديان كے پيروكاروں كی جانب سے مسلمانوں كے حقوق كی حفاظت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
503023