سوئٹزرلينڈ ميناروں كی تعمير پر پابندی كے بارے میں نسل پرستی كے اپنے نظریے كی اصلاح كرے: اردوغان

IQNA

سوئٹزرلينڈ ميناروں كی تعمير پر پابندی كے بارے میں نسل پرستی كے اپنے نظریے كی اصلاح كرے: اردوغان

سياسی وسماجی گروپ: تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردوغان نے اپنی ايك گفتگو كے دوران سوئٹزرلينڈ كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ مساجد كے ميناروں كی تعمير پر مبنی اس ملك كے فيصلے كی اصلاح كرے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے elaph سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی پارليمنٹ كے اراكين كے سامنے گفتگو كرتے ہوئے تركی كے وزير اعظم نے كہا ہے كہ ہمیں سوئٹزرلينڈ كی حكومت سے مطالبہ كرنا چاہیے اور وہ اپنے اس غلط فيصلے كی اصلاح كرے۔ اردوغان نے مزيد كہا كہ سوئٹزرلينڈ كی مساجد كے ميناروں كی تعمير كا مسئلہ ايك اعتقادی مسئلہ ہے لہذا اسے ريفرنڈم كے ذريعے حل نہیں كرنا چاہیے۔
تركی كے وزير اعظم میں يورپ میں نسل پرستی كے اضافہ كے بارے میں خبردار كرتے ہوئے كہا ہے كہ سوئٹزرلينڈ كا یہ ريفرنڈم يورپ میں شدت پسندی اور نسل پرستی كے فروغ كا باعث بنے گا۔
رجب طيب اردوغان نے آخر میں اسلام سے خوفزدہ كرنے كو بشريت كے خلاف ايك ظلم قرار ديا ہے اور تركی كے صدر نے اس ملك میں ميناروں كی تعمير پر پابندی كو شرمناك قرار ديا ہے۔
503010