بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے مفتی شيخ محمد رشيد قبانی نے سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی تعمير پر پابندی كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ سوئٹزرلينڈ كا یہ اقدام تہذيبوں كے درميان ثقافتی كشيدگی كا باعث بنے گا جبكہ سب كو ايك دوسرے كے مذہبی اور دينی اعتقادات كا احترام كرنا چاہیے۔
قبانی نے مزيد كہا كہ سوئٹزرلينڈ كا یہ ريفرنڈم كاملاً آزادی اعتقادات كے خلاف ہے جو نہ فقط صلح آميز ثقافت كی خدمت نہیں ہے بلكہ معاشرے میں نفرت، كشيدگی كی ثقافت كا باعث بنے گا۔
503204