بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۲ دسمبر كو منعقد ہونے والی اس نشست میں روس میں ايرانی كلچرل سنٹ كے ڈائريكٹر "ابوذرابراہيمی تركمان" مفتيوں كی كونسل كے شعبہ خارجہ تعلقات كے سربراہ "روشن حضرت ابياسف" ماسكو میں فلسطين كے ثقافتی سربراہ "وافق الشاعر" روس میں نيوز سائٹ اسلام نيوز كے سربراہ "رستم جليل اف" روس كے ارتھوڈكس كليسا كے ادارہ خارجہ تعلقات كے نمائندے "الكسانڈربارانوف" لرمانتو ميوزيم كے سربراہ "والنٹيانالنٹسوا" اور روس كی صدائے فارسی اور خبررساں ايجنسی ريانووستی كے نمائندوں نے شركت كی ہے اور ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے "حج كے عرفانی فلسفہ كے موضوع پر اپنا مقالہ پيش كيا ہے۔
انہوں نے اپنے اس مقالے میں حج كی دس عرفانی خصوصيات منجملہ معرفت خداوند، خداوند متعال كا قرب تواضع و فروتنی، روحانيت كا استحكام، عبوديت اور بندگی، تزكیہ نفس، رياضت اور گوشہ نشينی، آخرت كی ياد، مسلمانوں كی وحدت اور صلح كو شمار كيا ہے۔
504523