بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹكے مطابق امور علماء میں ايرانی صدر كے مشير حجۃ الاسلام والمسلمين سقای بی ريا نے اس نشست میں قرآن كريم اور اس كی مستند آيات سے استدلال كرتے ہوئے حضرت مريم(ع) كی عفت اور صداقت كے اثبات كے لیے قرآن كريم كو بہترين منبع اور ماخذ قرار ديا ہے اور سورہ آل عمران كی آيات ۳۳ سے ۸۳ تك كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اس موضوع كے بارے میں بحث و گفتگو كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی نقطہ نظر كے مطابق حضرت مريم(س) ايك پاكيزہ اور عفيف خاتون ہين اور اپنی خصوصيات اور صفات كے لحاظ سے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔
504428