آيت اللہ قبلان كی عراق میں بم دھماكوں كی مذمت

IQNA

آيت اللہ قبلان كی عراق میں بم دھماكوں كی مذمت

فكرونظر گروپ: لبنانی شيعوں كی اعلی كونسل كے نائب صدر شيخ عبدالامير قبلان نے ۸ دسمبر كو عراق میں ہونے والے دہشتگردی كے واقع كی بھرپور مذمت كی ہے جس میں بے شمار بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے بيروت میں اپنے درس اخلاق میں دہشتگردی كے اس واقع كی مذمت كرتے ہوئے عرب اور مسلمان ملت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس قسم كے حملوں كو روكنے كے لیے اہم اقدامات كریں۔
اسی طرح انہوں نے اسرائيل كے وجود كے بغير فلسطين كی ايك مستقل حكومت كی تشكيل كے لئے مسلمان اور عرب عوام كو دعوت ديتےہوئے كہا ہے كہ ہم فلسطينی شہريوں كے بغير ايك فلسطينی مستقل حكومت كی تشكيل كے مخالف ہیں۔
آيت اللہ قبلان نےمزيد كہا كہ فلسطينی شہريوں كو اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم كر كے قدس شريف كی مركزيت میں ايك مستقل فلسطينی حكومت كی تشكيل كے لیے كوشش كرنی چاہیے اور ہم بھی اس مظلوم ملت كی حمايت جاری ركھیں گے۔
506344