ادارہ میڈيكل: اسلامی طب كے قالب میں دينی تعليمات سے استفادہ میڈيكل كی ترقی كا بہت اہم مددگار ہے اور خداوند متعال پر عقيدہ اس سے توسل اور توكل بيماروں كی شفا میں بہت اہم كردار ادا كرتا ہے۔
علوم قرآن وحديث اور طب كے تحقيقاتی سٹر كے سرپرست "محمد مہدی اصفہانی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ علم طبابت، وحی الہی اور ابنياء الہی اور طول تاريخ میں ہزاروں محققين اور انسانوں كے تجربات كا نتيجہ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ طبابت "میڈيكل" میں ہزاروں اسلامی احكام اور تعليمات میں موجود ہیں كہ جن سے استفادہ كرتے ہوئے میڈيكل كی ترقی میں بہت زيادہ كردار ادا كيا جا سكتا ہے۔
تہران كی میڈيكل يونيورسٹی كے قديمی طب كے كالج كے پروفيسر نے بيماروں اور جسمی اور نفسياتی مريضوں كے لئے توكل بر خدا كے كردار كی ضرورت پر زور ديتےہوئے كہا كہ خدا پر ايمان اور توكل انسان كی مشكلات كو دور كرنے میں اہم كردار ادا كرتا ہے اور جو انسان خدا پر توكل اور ايمان ركھتا ہے وہ اس شخص سے زيادہ سالم اور طاقتور ہے جو خدا پر توكل اور ايمان نہیں ركھتا۔
505914