اديان كے مابين گفتگوكے بارے میں ايران كے نقطہ نظرات كی وضاحت

IQNA

اديان كے مابين گفتگوكے بارے میں ايران كے نقطہ نظرات كی وضاحت

سياسی وسماجی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ "مہدی مصطفوی" جو ايك علمی اور ثقافتی وفد كے ہمراہ آسٹريليا میں منعقد ہونے والے عالمی اديان كے پارليمانی اجلاس میں شركت كرنے كے لئے اس ملك میں گئے ہوئے ہیں نے ۸ دسمبر كو اس اجلاس كے بعد آسٹريليا كے ریڈيو كو انٹرويو ديتے ہوئے مختلف موضوعات پر منجملہ اديان كے مابين گفتگو كے بارے میں ايران كے نقطہ نظرات كی وضاحت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مصطفوی نے اپنے اس انٹرويو نے اديان كے مابين گفتگو كے بارے میں ايران كے نقطہ نظر كے بارے میں پوچھے گئے سوال كے جواب میں كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران، مختلف اديان كے مابين گفتگو كو عالمی امن، عدل وانصاف كے فروغ اور دنيا كی ملتوں كے درميان افہام و تفہيم كو ايجاد كرنے كے لئے ايك بہترين موقع جانتا ہے۔
اور اس نے اس بارے میں بہت زيادہ كوششیں كی ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ايران میں مختلف اديان كے پيروكار بستے ہیں اور وہ مكمل طور پر اپنے شہری حقوق كے حامل ہیں اور وہ اپنے مذہبی اعمال اور پروگراموں كی انجام دہی میں مكمل آزاد ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران میں موجود ديگر اديان كے پروكار ديگر شہريوں كی طرح اليكشن میں حصہ ليتے ہیں اور اس وقت ايرانی پارليمنٹ میں ان كا نمائندہ موجود ہے۔
506160