مفتی سوریہ نے صہيونی مظالم كے مقابلے میں امت اسلام كے ہوشيار رہنے كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

مفتی سوریہ نے صہيونی مظالم كے مقابلے میں امت اسلام كے ہوشيار رہنے كا مطالبہ كيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: مفتی سوریہ احمد بدرالدين حسون نے اپنی ايك تقرير كے دوران فلسطينی مظلوم شہريوں پر صہيونی حكومت كے مظالم كے مقابلے میں امت اسلام كے ہوشيار اور بيدار رہنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے احمد بدرالدين حسون نے تيونس كے بعض عہديداروں سے ملاقات كرتے ہوئے فلسطينی شہريوں اور ان كے مقدس مقامات پر اسرائيلی مظالم سے آگاہ كيا ہے۔
اس كے علاوہ انہوں نے اسلام كے بارے میں مغرب والوں كی صحيح سوچ بنانے كے لئے حقيقی اسلام كے تعارف كروانے اور عدل وانصاف، انسانيت اور خلوص جيسی دينی اقدار كے تعارف كروانے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
506809