اردن كے صوبے "عجلوں" میں تاريخ قدس كا جائزہ ليا جا رہا ہے

IQNA

اردن كے صوبے "عجلوں" میں تاريخ قدس كا جائزہ ليا جا رہا ہے

سياسی وسماجی گروپ: اردن كے صوبے عجلوں كے ادارہ ثقافت كی كوششوں سے ۱۲ دسمبر كو "اردن كے عجلون كی آغوش میں قدس" كے عنوان سے آغاز سے اسكندر مقدونی كے آنے تك تاريخ قدس كا جائزہ ليا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اس كے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صوبہ عجلوں كے "الھاشمیہ"ہال میں "۲۰۰۹ء میں قدس دنيائے عرب كا ثقافتی دارالحكومت"كی ياد میں یہ نشست منعقد كی جا رہی ہے۔
اردن كی "يرموك" يونيورسٹی كے آثار قديمہ اور شناخت عوام كالج كےسربراہ زيدان كنفانی اس نشست میں آغاز سے ليكر اسكندر مقدونی كے اس شہر كے اس شہر میں آنے تك كی تاريخ قدس كے بارے میں وضاحت كریں گے۔
اس نشست كے آخر میں "قدس میں اردن كے شہداء" كے موضوع پر بھی تقرير كی جائے گی۔
506807