بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے oic كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احسان اوغلو نے اس بيانیے میں كہا ہے بغداد كے حالیہ بم دھماكے اس وقت ہوئے ہیں كہ جب عراق میں جمہوريت كے استحكام اور اليكشن قوانين كی تكميل میں اہم اقدامات كیے جا رہے ہیں۔
اوغلو نے اپنے اس بيانیے میں عراقی عوام سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ ان حالات میں اندرونی وحدت ايجاد كریں اور جمہوريت كے راستے میں كوشش كریں اور تفرقہ ڈالنے والوں سے تعاون نہ كریں۔
Oic كے سيكرٹری جنرل نے آخر میں بغداد میں ہونے والے حالیہ بم دھماكوں میں شہيد ہونے والے عراقی شہريوں كے خاندان والوں كو تعزيت وتسليت پيش كی ہے۔
506811