اسلام اور مسلمان سربلند ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اصفہان كی رپورٹ كے مطابق اصفہان كے نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ "آيت اللہ يوسف طباطبائی نژاد" نے ۱۱ دسمبر كو "امام" چوك میں اصفہانی نمازيوں كے اجتماع میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم افغانستان، پاكستان، عراق اور يمن میں مسلمانوں كے قتل عام كا مشاہدہ كر رہے ہیں اور افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ سعودی عرب اور اردن جيسے بعض ممالك دشمن كو اس كے ناپاك عزائم تك پہنچنے كے لیے مدد كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمیں بيدار رہنا چاہیے كيونكہ اگر ہم میں اتحاد و وحدت قائم ہوا تو دشمن ہم پر غلبہ نہیں پا سكتا۔ اسلام اور مسلمان سربلند ہوں گے۔
507198