بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے ۱۱ دسمبر میں "امامين حسنين" مسجد میں نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ دشمن كے جغرافيائی اور سياسی منصوبوں میں فلسطين كی كہیں جگہ نہیں ہے بلكہ صہيونی حكومت ايك یہودی حكومت كے عنوان سے تمام سرزمين پر قبضہ كرنا چاہتی ہے۔
علامہ فضل اللہ نے مزيد كہا كہ افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ دنيائے عرب اور اسلام صہيونيوں كی سياست پر توجہ نہیں دينی اور فلسطينيوں كے خلاف دشمن كی كوششوں سے چشم پوشی كر رہی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عراق كے حالیہ بم دھماكے تكفيری ٹولے كے كارنامے ہیں اور یہ دھماكے فقط دشمن كے مفادات كی خاطر كیے جا رہے ہیں۔
507194