زمبابوے میں "قائد انقلاب اسلامی كے پيغام حج" كا جائزہ لينے كے لئے سيمينار كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں "قائد انقلاب اسلامی كے پيغام حج" كا جائزہ لينے كے لئے سيمينار كا انعقاد

فكرونظر گروپ: زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۱۳ دسمبر كو اس ملك كے دارالحكومت حرارہ میں "قائد انقلاب اسلامی كے پيغام حج" كا جائزہ لينے كے لئے ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كرنے كے لئے دشمنوں كی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے بارے میں قائد انقلاب اسلامی كے پيغام كا جائزہ ليا گيا ہے۔
زمبابوے میں ايرانی سفير "رسول مومنی" نے اس سيمينار میں مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كی اہميت كے بارے میں تقرير كی ہے۔
انہوں نے اپنی تقرير میں كہا ہے كہ دشمنوں كی سازشوں كا مقابلہ كرنے كا ايك راستہ مسلمانوں كی تعليمی سطح كو بلند كرنا ہے كيونكہ دين اسلام كے پيروكاروں كی علمی اور تعليمی سطح كے بلند ہونے سےوہ دشمنوں كی سازشوں كو ناكام بنا سكتے ہیں۔
زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے بھی اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے اسلام، وحدت اور بھائی چارے كا دين ہے اور مسلمان اس الہی دين پر عمل پيرا ہو كر علمی اور معنوی ميدانوں میں ترقی كر سكتے ہیں۔
508216