بيروت میں "امام موسی صدر كی نظر میں انسان" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

بيروت میں "امام موسی صدر كی نظر میں انسان" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

فكرونظر گروپ: امام موسی صدر مطالعاتی اور تحقيقاتی سنٹر كی كوششوں سے ۱۲ دسمبر كو بيروت كے "اونيسكو" پيلس میں "امام موسی صدر كی نظر میں انسان" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے جس میں لبنانی پارليمنٹ كے اسپيكر نبیہ بری نےشركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں لبنانی پارليمنٹ كے اسپيكر كے علاوہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل كے نمائندے محمد رعد، اس ملك كے صدر اور وزير اعظم كے نمائندوں اور كئی سياسی اور مذہبی شخصيات نےشركت كی ہے۔ بيروت میں منعقد ہونے والے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں لبنان كے صدر انسٹیٹيوٹ كے انچارج نے "شہيد صدر كی نظر میں انسان" كے موضوع پر مقالہ پيش كيا ہے۔
لبنانی شيعوں كی اعلی اسمبلی كے نائب صدر نے اپنی تقرير كے دوران امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كی آزادی كا مطالبہ كيا ہے۔
508047