بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امام صادق علیہ السلام يونيورسٹی میں (رضا كار طلباء) كی انجمن كے سربراہ رحمان ياسی نے كہا كہ يمن كے حالات اور غزہ كے محاصرے كے پيش نظر خالد مشعل كو امام صادق علیہ السلام يونيورسٹی میں طلباء كے درميان خطاب كی دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ وہ آج نماز ظہر وعصر كے بعد امام صادق يونيورسٹی میں طلباء سے خطاب كریں گے۔
ياد رہے كہ خالد مشعل اس سے قبل تہران يونيورسٹی میں بھی خطاب كر چكے ہیں۔
509386