افغانستان میں ٹی وی غير اسلامی نشريات پر پارليمنٹ كے ركن كی نكتہ چينی

IQNA

افغانستان میں ٹی وی غير اسلامی نشريات پر پارليمنٹ كے ركن كی نكتہ چينی

سياسی وسماجی گروپ: افغانستان كے پارليمنٹ كے ركن نے بعض پرائيویٹ ٹی وی چينلز كی غير اسلامی نشريات پر نكتہ چينی كرتے ہوئے ان غير اسلامی نشريات كو خود كش حملوں سے زيادہ خطرناك قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے پارليمنٹ كے ركن "نصراللہ صادقی زادہ نيلی" نے كہا ہے كہ افغانستان كی وزارت اطلاعات ونشريات اس ملك كے ٹی وی پروگراموں كی صحيح نظارت نہیں كر رہی ہے اور یہاں كے بعض ٹی وی چينلز كی نشريات غير اسلامی اور غير اخلاقی ہیں اور یہ پروگرام افغانستان كی ثقافت كے لئے خودكش حملوں سے بھی زيادہ خطرناك ہیں۔
افغانستان كےوزير اطلاعات ونشريات نے بھی ان غير اسلامی ٹی وی پروگراموں پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہم ان غير اسلامی پروگراموں كے خلاف اقدامات كریں گے۔ ليكن ہمارے لئے مشكل یہ ہے كہ ان میں سے بعض ٹی وی پروگراموں كو غير ملكوں كی پشت پناہی حاصل ہے۔
510457