بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام قرائتی نے اہواز میں مبلغين كے ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا محرم وصفر میں مبلغين كو تفسير قرآن پر خصوصی توجہ دينی چاہیے اور ان ايام میں نماز اور حقوق الناس جيسے موضوعات پر گفتگو ہونی چاہیے۔
انہوں نے مبلغين كو مطالعے كی تاكيد كرتے ہوئے كہا لوگ اس عالم دين كی باتوں پر زيادہ توجہ ديتے ہیں جس كے پاس كہنے كےلئے نئی بات ہو۔
انہوں نے كہا كہ معاشرے میں نماز كی ترويج كے لئے ضروری ہے كہ اسكولوں میں طلباء كے لئے نماز جماعت كا اہتمام كيا جائے۔
510315