آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی كے دفتر میں عزاداری سيدالشہداء كا اہتمام

IQNA

آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی كے دفتر میں عزاداری سيدالشہداء كا اہتمام

اعزازی گروپ/امير محسن سلطان احمدی: قم میں آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی كے دفتر میں محرم الحرام كی مناسبت سے مجالس سيدالشہداء منعقد ہو رہی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ رواں ماہ كی ۱۹ تاريخ كو حجت الاسلام "فرحزاد" نے آيت اللہ نوری ہمدانی كے دفتر میں مجلس سيدالشہداء سے خطاب كرتے ہوئے اہل بيت كی عظمت بيان كرتے ہوئے كہا جو لوگ اہل بيت (ع) سے دور ہو جائیں گے اگرچہ ظاہری طور پر مسلمان ہی ہوں ليكن اصول دين اور فروع دين میں سے كچھ بھی ان كے پاس نہیں ہو گا۔
انہوں نے پيغمبر اسلام كی رحلت كے بعد حضرت علی علیہ السلام كی امامت كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا پيغمبر اسلام(ص) اپنی حيات طيبہ میں متعدد بار لوگوں كو خطاب كرتے ہوئے كہا ميرے بعد تم علی علیہ السلام كے وسيلے سے ہدايت پاؤ گے۔
511694