بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق دماوند میں "قدر" نامی دارالقرآن كی افتتاحی تقريب میں دماوند كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سرپرست حجت الاسلام كرمانی، قرآن مجيد كے نامور استاد "ڈاكٹر تقی پور" اور مقامی سركاری عہديداروں نے شركت كی۔
"ڈاكٹر تقی پور" نے اس دارالقرآن كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہمیں قرائت قرآن كے علاوہ جوانوں میں قرآنی آيات كو سمجھنے كا بھی انگيزہ پيدا كرنا چاہیے۔
511660