بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے گزشتہ روز بيروت میں مسجد "امامين حسنين" میں عزاداران سيدالشہداء سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس سال عاشورا كے موقع پر يمن میں مسلمانوں كے ہاتھوں مسلمانوں كا قتل عام ہو رہا ہے۔
علامہ فضل اللہ نے مزيد كہا كہ سوڈان، صومالیہ، افغانستان، پاكستان اور عراق میں بھی اسی قسم كی صورت حال ہے۔
ان ممالك دشمن مسلمانوں كو آپس میں لڑا كر امت اسلام پر كاری ضرب لگانا چاہتا ہے۔
انہوں نے مسلمانوں سے اتحاد و وحدت كی اپيل كی۔
515048