بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حرارے میں عزاداری اور مجلس عزا كے اس پروگرام میں ايرانی، لبنانی، ہندی اور پاكستانيوں شيعوں كے علاوہ زمبابوے میں ايرانی سفارت خانے كے عہدے داروں نے بھی شركت كی۔
زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج "محمد اسدی موحد" نے مجلس عزا سے خطاب كرتے ہوئے امام سجاد علیہ السلام كے فضائل و مناقب اور مصائب بيان كيئے۔
516299