بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كی خبررساں ايجنسی "پترا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كے سركاری ترجمان نے دريائے اردن كے مغربی ساحل اور غزہ كی پٹی میں فلسطينی شہريوں كے قتل پر اسرائيل كی شديد مذمت كی ہے۔
نبيل شريف نے غاصب اسرائيل سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ملت فلسطين پر اس قسم كے جرائم سے باز آ جائے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس قسم كے واقعات سے علاقے میں امن وامان كی صورت حال بگڑ جائے گی۔
ياد رہے كہ ۲۶ دسمبر ۲۰۰۹ء كو دريائے اردن كے مغربی ساحل اور غزہ كی پٹی میں اسرائيلی حملوں میں فلسطينی شہری شہيد ہو گئے تھے۔
515959