عاشورائے حسينی(ع) كی بے حرمتی كے خلاف جامعۃ المصطفی(ص) العالمیہ (المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی) كا بيانیہ

IQNA

عاشورائے حسينی(ع) كی بے حرمتی كے خلاف جامعۃ المصطفی(ص) العالمیہ (المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی) كا بيانیہ

سياسی وسماجی گروپ: جامعۃ المصطفی(ص) العالمیہ "المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی" نے اپنے بيانیے میں "عاشورائے حسينی(ع) كی بے حرمتی میں ملوث عناصر كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق "جامعۃ المصطفی(ص) العالمیہ" نےاپنے بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ عاشور كے دن جب لوگ عزاداری اور سيدالشہداء كے سوگ میں ماتم میں مصروف تھے دشمن كے آلہ كاروں نے عاشورائے حسينی(ع) كی بے حرمتی جيسے گھناؤنے جرم كا ارتكاب كيا۔
اس بيانیے كے آخر میں جامعۃ المصطفی(ص) العالمیہ نے اس شرمناك واقع پر امام زمانہ (عج) قائد انقلاب اسلامی مراجع تقليد اور ملت ايران كو تسليت و تعزيت پيش كی۔
515728